رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر کے اس مقام پر وہ تکنیکی طور پر بے عیب ہیں، ان کی آواز کبھی نہیں ٹوٹتی، ان کی دھن کبھی نہیں بگڑتی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب ہم لائیو گاتے ہیں تو بعض اوقات آواز بیٹھ جاتی ہے، لیکن سونو نگم ہمیشہ بہترین گاتے ہیں جو کہ بہت بڑی بات ہے۔ وہ ایک محنتی اور پیشہ ور گلوکار ہیں۔

@ambreen_fatima10

Ali Zafar’s Remarkable Comment About Sonu Nigam And Ranveer Singh | Ambreen Fatima #ambreenfatima #alizafar #singer #ranveersingh #sonunigam #showbiz #entertainment #tiktok

♬ original sound – Ambreen Fatima

رنویر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک فلم پر کام کرتے ہوئے دوست بنے۔ سیٹ پر جب آپ اتنا وقت گزارتے ہیں تو ایک تعلق قائم ہو جاتا ہے۔ جب علی ظفر سے پوچھا گیا کہ رنویر شرارتی ہیں تو جواب م یں ان کا کہنا تھا کہ وہ شرارتی انسان نہیں ہیں مجھے لگتا ہے وہ اپنے کردار میں چلے جاتے ہیں۔

گلوکار کے مطابق چونکہ وہ ایک میتھڈ ایکٹر ہیں، اس لیے وہ اکثر اپنے کردار کے مطابق مکمل طور پر بدل جاتے ہیں۔ ان میں بہت زبردست انرجی ہے۔ وہ بھی ایک بہت محنتی اور پیشہ ور اداکار ہیں اور ایک بہت اچھے انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے

 واضح رہے کہ علی ظفر ایک انتہائی باصلاحیت اور محنتی پاکستانی گلوکار اور اداکار ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر ان کے ہٹ گانوں اور اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پر 6.1 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حال ہی میں، وہ علاقائی گانوں کی اپنی خوبصورت دھنوں کے ساتھ دل جیت رہے ہیں، جیسے کہ ’لیلا او لیلا‘، ’بلو بٹیاں‘ اور ’الے‘۔ ان کے مداحوں نے ان کی روح کو چھو لینے والی نعت ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ کو بھی بہت سراہا۔ اس وقت علی ظفر اپنی موسیقی اور آنے والی فلموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری