وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیار رہیں تاکہ بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کا انتخاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ یہاں سے ایک پارٹی کا صفایا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ’مجھے کہا گیا چارسدہ نہ جاؤ، خیبر نہ جاؤ تمہاری جان کو خطرہ ہے تم مارے جاؤ گے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا اس قوم کے لیے مجھے موت کا کوئی خوف نہیں۔ ہم عمران خان کے لیے جیئیں گے اور عمران خان کے لیے مریں گے۔‘
’اب انصاف سڑکوں پو ہو گا‘!
"مجھے کہا گیا چارسدہ نہ جاؤ، خیبر نہ جاؤ تمہاری جان کو خطرہ ہے تم مارے جاؤ گے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا اس قوم کے لیے مجھے موت کا کوئی خوف نہیں۔ ہم عمران خان کے لیے جیئیں گے اور عمران خان کے لیے مریں گے۔" سہیل آفریدی#چارسدہ_جلسہ pic.twitter.com/lbDw2I9w13
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) October 24, 2025
عوام سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ایم پی اے عارف احمد زئی کی جانب سے چارسدہ کے تمام مطالبات قبول کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو مخالفت کی گئی مگر وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ انہیں عوام قبول کریں یا نہ کریں، ان کے لیے عوام کی قبولیت ہی کافی ہے۔
وزیراعلی سہیل آفریدی کی چارسدہ جلسہ گاہ انٹری pic.twitter.com/FZ6ecesvi5
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) October 24, 2025
وزیراعلیٰ نے عوام کی آنکھوں میں چمک کو انقلاب کی نوید قرار دیا اور کہا کہ یہ چمک پورے پاکستان میں تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق تمام فیصلے کریں گے اور ان کی ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومت کو خط لکھا گیا مگر عدالت کے احکامات کی وجہ سے ملاقات میں رکاوٹیں آئیں، اس لیے وہ براہ راست عوام کے پاس آئے ہیں۔
🚨جنید اکبر کا چارسدہ جلسہ گاہ میں پشتو شعر۔۔۔ pic.twitter.com/MDRfl0WKxc
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 24, 2025
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقوں نے انہیں دہشتگرد دکھانے کی کوشش کی اور پہلے دن سے ان کے خلاف کہا جا رہا تھا کہ وہ کام انجام نہیں دے پائیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈرون حملے اور آرمی آپریشن قبول نہیں کریں گے اور بانی کے وژن کے مطابق ہی حکمت عملی اپنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چارسدہ اور خیبر نہ جانے کی دھمکی دی گئی مگر وہ عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کل خیبر بھی جائیں گے جہاں عوام ان کا پرتپاک استقبال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد قوم کے لیے ہے اور ان کی کرسی قوم کی خدمت کے لیے ہے۔
سہیل آفریدی نے وعدہ کیا کہ وہ حقیقی آزادی کے ذریعے قانون کی بالادستی لائیں گے اور جن لوگوں نے قوم پر ظلم و جبر کیا، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے ہنگو میں ایس پی اور سپاہی کے شہید ہونے کو بند کمروں کے فیصلوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب خیبرپختونخوا اسمبلی اور عوام کی اجازت کے بغیر کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ تیار رہیں تاکہ بانی چیئرمین کو جیل سے باہر نکالا جا سکے۔
’ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے‘
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
احمد خان نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین کو رہا نہیں کیا جاتا، کارکنوں کا احتجاج جاری رہے گا۔
’وزیراعلیٰ کا دورہ سیاسی ہے‘
چارسدہ کے رہائشی سہیل آفریدی کے دورے اور جلسے سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ رجڑ کے رہائشی عدنان خان نے بتایا کہ جس گراؤنڈ میں جلسے کی تیاری ہو رہی ہے، اسی علاقے میں کئی برس سے صفائی نہیں ہوئی تھی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے تھے۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا شکریہ، ان کے دورے کی وجہ سے کم از کم برسوں بعد ٹی ایم اے والوں کو دیکھا، صفائی ہوئی۔
عدنان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں سرکاری حکام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے انٹرچینج اور غنی خان روڈ سے جلسہ گاہ تک صفائی کی جارہی ہے، جس سے علاقے میں واضح بہتری آئی ہے۔
تحصیل شبقدر : ایم این اے ملک انور تاج اپنے قافلہ کے ہمراہ چارسدہ روانہ pic.twitter.com/nKBp0tF2L5
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) October 24, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ اس پسماندہ علاقے کے لیے ترقیاتی کاموں کا اعلان کریں گے۔ ایک پل کئی برس سے زیرِ تعمیر ہے، امید ہے وہ اس کا نوٹس لیں گے۔ دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں۔
علاقہ مکین ترقیاتی منصوبوں کے منتظر ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ دورہ زیادہ تر سیاسی نوعیت کا ہے۔ سہیل آفریدی کا مقصد پارٹی ورکرز کو دوبارہ سرگرم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، کوئی قیامت نہیں آئے گی، گورنر پنجاب
سہیل آفریدی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، صحافی عارف حیات
صحافی عارف حیات نے بتایا کہ سہیل آفریدی اور علی امین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے، جنہیں کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال
سہیل آفریدی کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ کابینہ بھی نہیں بنی۔ وہ وعدے تو کرسکتے ہیں، لیکن عملی اعلانات کے لیے حالات سازگار نہیں۔
چارسدہ جلسہ گاہ کے تازہ ترین مناظر 🚨🚨
عوامی رابطہ مہم کا آغاز تاریخی ہوگا انشاءاللہ۔#عوامی_رابطہ_مہم#عوامی_وزیراعلی_عوام_کیساتھ pic.twitter.com/IgcyGew9gJ
— Haider Ali (@Haider4PTI) October 24, 2025
عارف کے مطابق، سہیل آفریدی نے عوام اور ورکرز کو متحرک کرنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ وہ کل (ہفتہ) کو اپنے آبائی علاقے باڑہ میں امن جرگے میں شرکت کریں گے، جبکہ اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: سہیل آفریدی کابینہ کی فہرست تیار، کون کون شامل ہوگا؟
انہوں نے بتایا کہ آج کا جلسہ چارسدہ کی حد تک محدود ہوگا اور بہت بڑا اجتماع متوقع نہیں، تاہم اسے کامیاب بنانے کے لیے پشاور اور خیبر سے بھی ورکرز شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی حکومت کے ساتھ ساتھ پارٹی امور کو بھی دیکھ رہے ہیں اور ورکرز کی محرومیوں اور مایوسی کو ختم کرنے کے لیے پورے صوبے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔













