ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سابق امیدوار بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ وہ پارٹی سے اپنا تعلق ختم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر معمولی حالات میں احتجاجی ریلی نکالنا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگر ریاست ہی کمزور ہو جائے تو سیاست کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی، کیونکہ ریاست کے خلاف کھڑے ہو کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسلح گروہوں نے اسکول وینز چھیننے اور عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے افسوسناک واقعات کیے۔

بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستِ پاکستان پر حملہ کر کے کوئی سیاسی جماعت اپنی بقا برقرار نہیں رکھ سکتی، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک لبیک پاکستان نے ملک میں پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس کی پاداش میں پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم