دھرمندر کی وفات کے بعد سنی دیول اور بوبی دیول کروڑوں کی وراثتی زمین سے محروم

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور دیگر اولاد اپنی والد کی وراثتی جائیداد سے محروم ہوگئی ہے۔ دھرمیندر کا لدھیانہ میں واقع گھر جو کروڑوں روپے مالیت کا ہے اب ان کے بچوں کی ملکیت نہیں رہا۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی زندگی کے دوران 2.5 ایکڑ زمین اور وراثتی گھر اپنے چچا کے پوتوں کو تحفے میں دے دیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے والد کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کیا اور اس جائیداد کے قانونی کاغذات 2015 میں دستخط کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں

اس گاؤں میں رہنے والے رشتہ داروں کے مطابق دھرمیندر نے کبھی جائیداد کی مالی قیمت پر توجہ نہیں دی بلکہ اسے اپنے جذباتی تعلق کے طور پر محفوظ رکھا۔

واضح رہے کہ اداکار کی آخری فلم ’اکیس‘ میں اگستیا نندا کے ساتھ ان کی یادگار اداکاری دیکھی جائے گی۔ یہ فلم سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی، جو ان کی وفات کے ایک ماہ بعد سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان