’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اپنے تازہ بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس میں وہ مخالفین کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ باپ کا مال سمجھا ہے کہ استعفیٰ دے دوں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’میں پیپلز پارٹی والا ہوں، تم لوگ بھاگو گے۔ جو میئر نہیں بنا وہ لاہور چلا گیا ہے، اور ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں۔ ہم یہاں موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، یہ ہمارا شہر ہے‘۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے میئر کراچی کے لہجے اور الفاظ کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی نمائندے کے طور پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے

 ایک صارف نے تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردستی کے میئر ہیں جو واقعی دوسرے کے حق پر قبضہ کر کے میئر بنے ہیں، ان کی جماعت نے کراچی میں کوئی ایک منصوبہ مکمل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور جب عوام سوال کرتے ہیں تو غصے سے جواب دیتے ہیں۔

سعید احمد غنی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے منافق جماعت کو کھری کھری سنادیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ استعفی دینے کے سوال پر مرتضی وہاب نے صحافی کی طبعیت درست کردی مگر کسی صحافی کی آواز بھی نہیں نکلی لیکن پی ٹی آئی سے کوئی کسی صحافی کی شان میں معمولی گستاخی کردے تو پورا صحافتی مافیا پی ٹی آئی کو پڑ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز