’راہبوں جیسی زندگی‘ گزارنے والا چینی باڈی بلڈر 30 برس کی عمر میں دل کے عارضے سے انتقال کر گیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے مشہور باڈی بلڈر اور قومی چیمپئن وانگ کن 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ بظاہر دل سے متعلق عارضہ بنی۔

وانگ کن انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس پروفیشنل لیگ کے پیشہ ور ایتھلیٹ تھے۔ انہیں چین کے بہترین باڈی بلڈرز میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے چینی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن (CBBA) کی نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں مسلسل 8 بار ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کیا۔
وہ اپنی غیر معمولی سخت ٹریننگ اور سخت غذا کے باعث مشہور تھے۔ ان کی خوراک میں سویا ساس میں ڈوبا ہوا گوشت، ہاٹ پاٹ کا شوربہ اور ابلی ہوئی چکن بریسٹ شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیے امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف 37 سال کی عمر میں چل بسیں

انٹرویوز میں وانگ کن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جسمانی ساخت حاصل کرنے کے لیے 10 برس تک راہبوں جیسی زندگی گزاری۔ وہ اکثر چینی نئے سال کے موقع پر بھی جشن منانے کے بجائے ٹریننگ جاری رکھتے تھے۔

وانگ کن ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی تھے۔ وہ اپنے آبائی شہر میں ’مسِل فیکٹری‘ کے نام سے ایک مقبول جم چلاتے تھے اور ہیفئی شہر میں نیا جم کھولنے کی تیاری کر رہے تھے، جسے انہوں نے ’ایک نئی شروعات، ایک نئی دنیا‘ قرار دیا تھا۔

معروف باڈی بلڈرز کا کم عمری میں انتقال

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کئی معروف باڈی بلڈرز کم عمری میں انتقال کر چکے ہیں۔ آسٹریلوی انٹرنیٹ اسٹار زیز (عزیز شاورشیان) 22 سال کی عمر میں اسٹیرائیڈز سے جڑے دل کے دورے سے چل بسے۔ جرمن فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر (جو اسٹیتھکس) 30 سال کی عمر میں اینیورزم کے باعث انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے خواتین جم کرتے کیا غلطیاں کرتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کے کوچ نے بتا دیا

اسی طرح آسٹریا کے پیشہ ور باڈی بلڈر اینڈریاس منزر 31 برس کی عمر میں انتہائی باڈی بلڈنگ طریقوں کے باعث اعضا کی خرابی سے وفات پا گئے، جبکہ امریکی باڈی بلڈر رچ پیانا 46 سال کی عمر میں کومے میں جانے کے بعد چل بسے۔ بھارتی باڈی بلڈر وریندر گھومن 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا