ایف آئی اے امیگریشن کا بڑا ایکشن، کراچی سے ملائیشیا جانے والے 23 مسافر آف لوڈ

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا جانے والے 23 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

یہ مسافر پرواز نمبر D7-109 کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے، جہاں وہ وہاں پہنچ کر روپوش ہونے والے تھے۔

ایف آئی اے کی امیگریشن پروفائلنگ کے دوران ان مسافروں کے پاس ناکافی رقم اور مطلوبہ بینک اسٹیٹمنٹس کی کمی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور وزٹ ویزے کے بہانے ملائیشیا میں غیر قانونی طور پر ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مسافروں نے اعتراف کیا کہ وہ وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا کر وہاں ملازمت حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ان میں سے بیشتر کا تعلق کراچی، لوئردیر، مردان، سوات، باجوڑ، بنوں، گجرات اور پشاور کے مختلف علاقوں سے تھا۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر آف لوڈ ہونیوالا مسافر بالآخر سعودی عرب کیسے پہنچا؟

ایف آئی اے نے ان تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔

ایجنٹ محمد اویس کے ذریعے یہ گروپ ملائیشیا کا سفر کر رہا تھا، تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ویزوں کا انتظام وسیم خان نامی شخص نے اسٹیفن نامی ایجنٹ کے ذریعے کروایا تھا اور تمام ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں