وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد میں جدید ترین کینسر اسپتال کا افتتاح کریں گے

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ آزاد کشمیر کے پہلے اور جدید ترین کینسر اسپتال کا افتتاح اور ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے، جہاں قائم مقام صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر اور دیگر اعلیٰ شخصیات ان کا استقبال کریں گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا پر مشتمل وفد بھی موجود ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے سید عزادار حسین کاظمی کو سیاسی معاون مقرر کردیا

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے عقب میں تعمیر کیے گئے جدید ترین کینسر اسپتال کنور (KINOR) کا افتتاح کریں گے۔ یہ اسپتال پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اپنے وسائل سے تعمیر کیا ہے اور یہ کمیشن کا 21 واں کینسر پروجیکٹ ہے جو پایۂ تکمیل تک پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کی تشخیص اور علاج میں نصف صدی سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ کمیشن کے زیر انتظام ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتالوں میں سالانہ 40 ہزار مریضوں کا علاج اور 10 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔

آزاد کشمیر کے عوام کے لیے یہ اٹامک انرجی کمیشن کا پہلا اور بڑا تحفہ ہے، جس سے آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ ہزارہ ڈویژن کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران میر واعظ مولوی عمر فاروق میڈیکل کالج کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر بھر سے مدعو کیے گئے ہونہار طلبہ و طالبات میں وزیراعظم اپنے ہاتھوں سے لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی سیاسی اور ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: عام انتخابات کے سرکاری نتائج جاری، بلندر شاہ کی پارٹی دوتہائی اکثریت سے 2 سیٹیں پیچھے

آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

بنگابندھو امن مارچ کے دوران گرفتار ڈھاکہ یونیورسٹی کے استاد کی ضمانت مسترد

معروف حریت پسند کشمیری رہنما شبیر شاہ ضمانت پر رہا

بنگلہ دیش پارلیمنٹ: صدر کے خطاب پر اپوزیشن کا واک آؤٹ، وزیرِ داخلہ نے تضاد قرار دیدیا

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت