پاکستان اور میانمار کا مشترکہ مسائل اور خطے کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور میانمار نے مشترکہ مسائل اور خطے کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میانمار کے وزیر خارجہ ہائر ایکسلینسی یو تھان سوے کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں 500 سے زیادہ پاکستانیوں کو جبری طور پر قید میں رکھنے کا انکشاف

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مستقبل میں مشترکہ مسائل اور خطے کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp