انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام، ایونٹ سے باہر

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور ہوگیا اور یوں قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار

سپر سکس مرحلے کا اہم میچ اس وقت جاری ہے، جہاں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم کی بیٹنگ اس وقت جاری ہے۔

قومی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہے، لیکن بھاری مارجن سے بھارت کو ہرانے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا، لیکن قومی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ: بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی

آج کے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں