لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور بھر میں بالخصوص اندرونِ شہر بسنت فیسٹیول کے موقع پر چھتوں پر پتنگ بازی عروج پر ہے۔ بچے، نوجوان، بزرگ اور خواتین اپنے گھروں، پلازوں اور بلند عمارتوں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہری اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ گھروں میں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ روایتی کھانے بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ قریباً ہر چھت پر ساؤنڈ سسٹم نصب ہیں جن پر روایتی بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں، جس سے خوشی اور جوش و خروش کا ماحول مزید بڑھ گیا ہے۔

پورے شہر کی چھتوں پر ہلہ گلہ اور مسرتوں کا سماں ہے۔ لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگیں لہرا رہی ہیں، جبکہ روشن چھتوں پر شوقین اور ماہر پتنگ باز اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔

اندرونِ شہر کی گلیوں اور چھتوں میں پتنگ بازی کا منفرد شور سنائی دیتا ہے اور ہر طرف سے ڈور کٹنے، خوشی اور جشن کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز