اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے تک احتجاج کا اعلان

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں دھرنا جاری ہے، جبکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی مظاہرین کے ہمراہ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ان کا واحد ایجنڈا ہے اور جب تک انہیں مناسب طبی سہولت فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے دوران روشنی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر اپوزیشن قائدین پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جا کر بیٹھ گئے تھے۔

گزشتہ روز  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے عمران خان کے لیے آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کے متعدد افراد بھی اپنی آنکھ عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں تقریباً 100 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کی اپنے قائد سے محبت کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

یاد رہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تحفظات کے باعث جمعے کے روز شروع ہونے والا یہ احتجاج بدستور جاری ہے۔ اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان کو الشفا اسپتال میں داخل نہیں کیا جاتا، دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب