مقدس مقامات کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنا دین کی کھلی بے حرمتی ہے: مبصرین

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مبصرین اور دینی حلقوں نے کہا ہے کہ فتنہ پرور عناصر ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی کے تحت دین، خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر اپنے جرائم چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہی عناصر معصوم بچوں، عورتوں اور نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہوں، جمعہ کی نماز اور جنازوں کے اجتماعات میں بے دردی سے نشانہ بناتے ہیں اور مذہبی جذبات کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دہشت گردی کو تقدس کا لبادہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی افغانستان میں جوابی کارروائی، سرحدی علاقوں میں 7 دہشتگرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا

اسلام میں مسجد کی حرمت مسلم ہے، تاہم فقہائے کرام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی مقام کو فساد، قتل و غارت اور ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کے لیے استعمال کیا جائے تو وہ اپنی اصل حیثیت کھو دیتا ہے۔ مسجد وہی ہے جہاں اللہ کی عبادت ہو، نہ کہ وہاں سے معصوم شہریوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی جائے۔

مبصرین کے مطابق جو عناصر مساجد اور مدارس کو اسلحہ گاہ اور دہشت گردی کے مراکز میں تبدیل کرتے ہیں، وہ درحقیقت ان مقدس مقامات کی خود بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ قرآنِ کریم میں فساد فی الارض کی سخت مذمت کی گئی ہے اور انسانی جان کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان میں کارروائی سے دہشتگردی کی نذر ہونے والے معصوموں کا بدلہ لیا، طارق فضل چوہدری

علما کے مطابق اگر ریاست ایسے مراکز کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو یہ حرمتِ دین کے خلاف نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور حقیقی تقدس کے قیام کے لیے اقدام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!