آزاد کشمیر میں 5 جی سروسز کا آغاز، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوام کو خوشخبری

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے 5 جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جسے انہوں نے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے آزاد کشمیر تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید تعلیم، ای ہیلتھ، ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور میں داخل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل دنیا کی جانب اہم پیش قدمی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 جی ٹیکنالوجی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، آئی ٹی اور فری لانسنگ کے مواقع وسیع ہوں گے اور باصلاحیت نوجوان عالمی مارکیٹ سے براہ راست منسلک ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ریاست کا ہر شہر اور ہر گاؤں ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں برابر کا شریک ہو۔ اس مقصد کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جدید معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: 5جی اسپیکٹرم پالیسی کب لائی جائے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے نزدیک 5 جی صرف انٹرنیٹ کی رفتار نہیں بلکہ ترقی، روزگار اور خوشحالی کی رفتار ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ 4 جی سہولت آزاد کشمیر کو تقریباً پانچ سال بعد ملی تھی، تاہم اس بار 5 جی سہولت پاکستان میں آغاز کے ساتھ ہی حاصل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی راشد حنیف سمیت متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی شبانہ روز کاوشوں سے یہ ممکن ہوا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رائٹ آف وے چارجز ختم کیے اور ون ونڈو سہولت فراہم کی تاکہ ٹیلی کام آپریٹرز کو آزاد کشمیر میں بہتر مسابقتی ماحول میسر آ سکے اور عوام کو معیاری سہولیات حاصل ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز