سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس، علاقائی امور اور بین الاقوامی تعاون پر اہم فیصلے

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی مجلسِ وزرا نے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں داخلی و خارجی امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے کابینہ کو اپنے حالیہ دورۂ مصر پر بریفنگ دی، جس میں خطے کی سیکیورٹی، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور عرب و اسلامی دنیا کو درپیش امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزرا کو قازقستان کے صدر کے خط سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول میں توسیع، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی شدید مذمت

کابینہ نے کرغزستان، پاکستان، آرمینیا، ترکمانستان، ایسٹونیا، کیوبا اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی۔ یہ تعاون ترقی، تعلیم، سیاسی مشاورت، ماحولیاتی تحفظ، صحت، سرمایہ کاری اور فضائی خدمات کے شعبوں پر مشتمل ہے۔

اجلاس میں سعودی جنرل اتھارٹی برائے اوقاف اور اس کی عمانی ہم منصب کے درمیان اوقاف سے متعلق معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزرا نے فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور ملک بھر میں انسانی و ترقیاتی اقدامات کو مضبوط بنانے سے متعلق قومی پروگراموں کا جائزہ بھی لیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: مقامی شہریوں اور مقیم افراد کے لیے حج رجسٹریشن کا آغاز

کابینہ نے نیشنل کمپیٹیٹونیس سینٹر کو سعودی سینٹر فار اکنامک بزنس کے ساتھ ضم کرکے سعودی کمپیٹیٹونیس اینڈ بزنس سینٹر کے قیام کی منظوری بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا