پی ایس ایل میں نئی برانڈنگ پر تنازع، ‘دی پنڈیز’ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز ’دی پنڈیز‘ کو اپنی حالیہ برانڈنگ اور بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ اشتراک کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر منفی ردِعمل کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ نے لندن میں قائم اسپورٹس برانڈ ڈیولپمنٹ ماہرین کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک جرات مندانہ، جدید اور عالمی سطح پر مسابقتی شناخت قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس اقدام پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: راولپنڈی فرنچائز کا نیا نام ’پنڈیز‘ رکھ دیا گیا

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنڈی اب عالمی اسٹیج کے لیے تیار ہے اور ایک نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے، مگر صارفین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے پر اعتراض اٹھایا۔ سوشل میڈیا پر خاص طور پر اس بین الاقوامی ایجنسی کے نام ’وائلڈ پگز‘ پر تنقید کی جا رہی ہے، جسے بعض حلقوں نے مقامی مذہبی اور ثقافتی حساسیت کے منافی قرار دیا۔

متعدد صارفین نے کمنٹس میں احتجاجاً ’سور‘ کی تصویر لگائی، جب کہ کچھ نے اسے برانڈنگ کے حوالے سے غیر موزوں انتخاب قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے مذہبی معاشرے میں ایسے نام سے وابستگی عوامی جذبات کو مجروح کر سکتی ہے، جب کہ حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ محض ایک بین الاقوامی برانڈ نام ہے جسے غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ اس معاملے پر منقسم دکھائی دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار