کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کم عمر بچوں کو آن لائن بدسلوکی، ذہنی دباؤ اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سینیٹ میں بچوں کو انٹرنیٹ کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات پیش کر دی ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق پی ٹی اے نے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد ایسی یو آر ایل (URLs) کو بلاک کیا ہے جو بچوں کے لیے غیر موزوں اور غیر اخلاقی مواد پر مشتمل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچے بھی نفسیاتی مسائل کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟

اس کے علاوہ، بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق 5,175 ویب سائٹس کو این سی سی آئی اے انٹرپول ڈیسک کی نشاندہی پر فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے تعلیمی اداروں میں براہِ راست تربیت دی جا رہی ہے۔ اب تک 100 سرکاری اسکولوں میں والدین اور اساتذہ سمیت 12,575 افراد کو تربیت دی گئی ہے۔

 اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل حفاظت ورک بک، چلڈرن ٹول کٹ اور خصوصی کامک بک بھی تیار کی گئی ہیں، جبکہ 5 مختصر آگاہی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔

حکومت نے یونیسف، ٹک ٹاک، جی ایس ایم اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہراسگی کا شکار بچوں کی مدد کے لیے ملک گیر ٹول فری ہیلپ لائن 1121 قائم کی گئی ہے، جبکہ والدین کے لیے Safeguarding Your Child in Digital Age کے نام سے ایک جامع گائیڈ بک بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے عمر کی تصدیق کے نئے ٹولز متعارف کرا دیے

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اگرچہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ رجسٹریشن اور عمر کی تصدیق کا نظام کمپنیاں خود چلاتی ہیں، تاہم حکومت پالیسی سازی اور آگاہی کے ذریعے بچوں کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

حکومت نے آن لائن سیفٹی کے لیے 10 بڑے تربیتی و آگاہی پروگرام شروع کیے ہیں جن میں سائبر کیئر فار چلڈرن اور دیگر شامل ہیں۔ نیشنل سرٹ کے زیر اہتمام اس پروگرام کے ذریعے والدین اور بچوں کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے نجی و سرکاری اسکولوں اور گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر آگاہی دی جارہی ہے۔

چائلڈ آن لائن سیفٹی کیمپ 2025 کے تحت یونیسف پاکستان، ٹیلی نار اور دیگر اداروں کے تعاون سے بچوں کو سائبر بُلینگ، نفرت انگیز تقریر اور پرائیویسی سے متعلق عملی تربیت دی گئی ہے۔

نیشنل سرٹ جونیئر سائبر سپر ہیروز پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو سائبر سیکیورٹی کے بنیادی علم اور مہارتوں سے لیس کرنے کی ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ سائبر آگاہی سیریز کا مقصد عام شہریوں کے لیے سائبر سیکیورٹی کے پیچیدہ تصورات کو سادہ زبان میں سمجھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے تحفظ کے لیے نیا سسٹم متعارف ،چیٹ جی پی ٹی کم عمر صارفین کی شناخت کرے گا

سائبر سیفٹی روڈ شو کے تحت ملک گیر سطح پر منعقدہ اس مہم میں ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ اور سائبر حفظانِ صحت پر زور دیا گیا ہے۔

سائبر چیمپ انٹرنشپ پروگرام بچوں کے لیے 6 ہفتوں پر مشتمل پروگرام ہے جس میں انہیں سائبر سیکیورٹی کے حقیقی چیلنجز اور مینٹرشپ فراہم کی جاتی ہے۔ قومی سرٹ انٹرنشپ پروگرام میں طلبہ کو تھریٹ مانیٹرنگ اور انسیڈنٹ رسپانس یعنی سائبر حملوں کی روک تھام میں عملی تجربہ فراہم کیا جاتا ہے۔

سائبر نیسٹ پروگرام ڈیجیٹل سیکیورٹی کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور جدت لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، جبکہ سائبر ٹیک کرونیکلز ایک کمیونٹی بلاگ ہے جہاں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بہترین طریقۂ کار اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا آؤٹ ریچ کے ذریعے آن لائن پلیٹ فارمز پر بچوں اور نوجوانوں تک مسلسل حفاظتی پیغامات پہنچائے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟