خلیجی وزرائے خارجہ کی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی سلامتی کی یقین دہانی

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خطے میں جاری بحران کے دوران خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے ملکوں میں مقیم بنگلہ دیشی تارکین وطن کی مکمل حفاظت اور فلاح و بہبود کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایران کشیدگی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق آج دوپہر بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کی خلیجی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ان رہنماؤں میں کویت کے شیخ جراح جابر الاحمد الصباح، بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد المریخی شامل تھے۔

گفتگو کے دوران رہنماؤں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور خصوصی طور پر کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور قطر میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

خلیجی وزرائے خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ بنگلہ دیشی تارکینِ وطن کی حفاظت، سیکیورٹی اور مجموعی بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش متاثر ہو سکتا ہے؟

انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کو اپنی کمیونٹی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

وزرا نے بنگلہ دیشی کارکنوں کو محنتی، قانون پسند اور ذمہ دار قرار دیتے ہوئے میزبان ممالک کی معیشت میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا۔

جاری کشیدگی کے تناظر میں کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے حالیہ واقعات میں 2 بنگلہ دیشی شہریوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ بلا اشتعال حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا آغاز، فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

خلیجی رہنماؤں نے اس مشکل وقت میں یکجہتی کے اظہار پر حکومتِ بنگلہ دیش کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان