سعودی عرب کی ایران کے حملوں کی مذمت، قومی سلامتی کے لیے تمام اقدامات کا عندیہ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری تنصیبات، ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ریاض میں ملاقات، سعودی عرب پر ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق ایران کی جانب سے سعودی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، کیونکہ سعودی فضائیہ کی پروازیں صرف مملکت اور خلیجی ممالک کی فضائی حدود کی نگرانی اور حفاظت کے لیے انجام دی جاتی ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کی مسلسل جارحانہ کارروائیاں خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر یہ رویہ جاری رہا تو اس کے موجودہ اور مستقبل کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے حکمت اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان