بنگلہ دیشی رہنما کے قتل کیس میں پیش رفت، 2 ملزمان بھارت میں گرفتار

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پولیس نے 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر ڈھاکہ میں ایک مقبول طالب علم رہنما کے قتل کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی قتل کیس: ملزمان کو فرار میں مدد پر 2بھارتی شہری گرفتار

بھارت کے سخت ناقد سمجھے جانیوالے بنگلہ دیشی طلبہ رہنما شریف عثمان ہادی 2024 میں ہونے والی اس عوامی تحریک میں سرگرم تھے جس کے نتیجے میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا۔

عثمان گزشتہ سال نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں انہیں علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 https://Twitter.com/iindrojit/status/2030630632066351455

بنگلہ دیشی پولیس کا دعویٰ تھا کہ قاتل واردات کے بعد بھارت فرار ہو گیا تھا، تاہم اس وقت بھارتی حکام نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

اب بھارت کی سرحدی ریاست مغربی بنگال کی پولیس نے کہا ہے کہ ان کی تحویل میں موجود 2 بنگلہ دیشی شہریوں سے ابتدائی تفتیش میں اشارہ ملا ہے کہ وہ عثمان شریف ہادی کے قتل میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: عثمان ہادی کے قتل میں ملوث کسی فرد کو نہیں بخشا جائے گا، بنگلہ دیش

پولیس کے بیان کے مطابق انہیں خفیہ اور قابلِ اعتماد معلومات ملی تھیں کہ دونوں ملزمان بنگلہ دیش سے فرار ہو کر غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے اور سرحدی علاقے میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ دوبارہ بنگلہ دیش واپس جا سکیں۔

عثمان شریف ہادی کی موت کے بعد بنگلہ دیش میں شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ مشتعل ہجوم نے کئی عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا جن میں بھارت نواز سمجھے جانے والے 2 بڑے اخبارات اور ایک اہم ثقافتی ادارہ بھی شامل تھا۔

اس قتل کے واقعے نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا، جو پہلے ہی اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں جب شیخ حسینہ عوامی جمہوری تحریک کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم