امریکی سفارت خانے نے 20 مارچ تک تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات کی فراہم جاری رہے گی۔
سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی ویزا اپائنٹمنٹس متاثر ہوئی ہیں، انہیں نئی تاریخ مقرر کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
The U.S. Embassy in Islamabad continues to serve U.S. citizens requiring routine and emergency services.
All immigrant and nonimmigrant visa appointments are cancelled through March 20. Affected visa applicants will receive instructions by email on rescheduling their… pic.twitter.com/ocKQQ1un04— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 13, 2026
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار امریکی ویزا سروسز کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی اپائنٹمنٹ کی موجودہ صورتحال معلوم کر سکتے ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق ویزا اپائنٹمنٹس کی منسوخی کے باوجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر معاونت کی فراہمی جاری رہے گی۔
ادھر کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصلیٹس میں تمام قونصلر خدمات بدستور معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل
ان قونصلیٹس میں خدمات کب بحال ہوں گی، اس حوالے سے فی الحال کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
امریکا پاکستان بھر میں اپنے سفارتی مشنز کے ذریعے قونصلر خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ویزا پروسیسنگ اور امریکی شہریوں کی معاونت شامل ہے۔ ۔
ویزا اپائنٹمنٹس اور قونصلر سرگرمیوں کی عارضی معطلی کے باعث آئندہ ہفتوں میں امریکا سفر کا ارادہ رکھنے والے درخواست گزار متاثر ہو سکتے ہیں۔














