انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے کیمپس میں ایک بار پھر تیندوا دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ آج مغرب کے بعد پیش آیا اور طلبہ نے اس نایاب جانور کو کیمپس میں موجود پایا۔
اسلامک یونیورسٹی کی حدود میں ایک بار پھر تیندوا دیکھ گیا۔ تیندوا مغرب کے بعد یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے دیکھا۔
دو ماہ قبل اسی یونیورسٹی میں تیندوا دیکھا گیا تھا جسکے بعد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹریپ لگایا تھا مگر نہ پکڑ سکے۔@Team_Musadik pic.twitter.com/zqpfI4WDQV— Amna Janjua (@amnahussain96) March 15, 2026
یاد رہے کہ تقریباً 2 ماہ قبل بھی یونیورسٹی میں تیندوا دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوا پکڑنے کے لیے ٹریپ لگایا تھا، لیکن ادارہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
آج مغرب کے بعد طلبہ کی جانب سے تیندوا دیکھے جانے کی اطلاع اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو دی گئی، تاہم بورڈ کے حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک تیندوا پکڑنے یا کیمپس سے محفوظ نکالنے کے حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی حدود میں ایک بار پھر تیندوا دیکھا گیا۔
تیندوا مغرب کے بعد یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے دیکھا۔
دو ماہ قبل بھی اسی یونیورسٹی میں تیندوا دیکھا گیا تھا
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹریپ لگایا گیا تھا pic.twitter.com/QKCHMRtYUn
— Tariqsumair (@Tariqsumair2) March 15, 2026
طلبہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جانور کی حفاظت اور طلبہ کی سلامتی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کیمپس میں کسی حادثے سے بچا جا سکے۔













