کراچی میں تیز بارش اور آندھی سے 16 افراد جاں بحق، فنکاروں اور شہریوں کا اظہارِ تشویش

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بدھ کی رات ہونے والی شدید بارش اور تیز آندھی نے شہر کا نظام زندگی درہم برہم کر دیا، جہاں تیز ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرگئی۔ خراب موسم کے باعث شہر کے بڑے حصے اندھیرے میں ڈوب گئے جبکہ مختلف حادثات میں کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bisma Jamil (@bisma_dhingra)

بارش اور آندھی کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر شہر بھر میں ہونے والی تباہی کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کرنے لگیں، جن میں درخت اکھڑنے، گاڑیاں الٹنے اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف اشیا سڑکوں پر بکھرتی دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

اداکارہ ماہرہ خان بارش شروع ہونے کے وقت شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سیٹ کا ایک حصہ گرنے اور عملے کو محفوظ مقام کی جانب دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ALi Khan AK (@alikhanakreal)

اداکار عدنان صدیقی اور فہد مصطفیٰ ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کررہے تھے کہ اسی دوران اسٹوڈیو کی چھت سے پانی ٹپکنا شروع ہوگیا، جس کے باعث فہد مصطفیٰ پھسلتے پھسلتے بچ گئے۔ تاہم دونوں فنکاروں نے مشکل صورتحال میں بھی حوصلہ برقرار رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IMAGES (@dawn_images)

شہر کے دیگر علاقوں میں عید سے قبل کی تقریبات بھی متاثر ہوئیں، جہاں تیز ہواؤں کے باعث کھانے اور زیورات کے اسٹالز کو نقصان پہنچا اور شرکا کو پناہ لینا پڑی۔ کئی ریسٹورنٹس کے کھلے حصوں کے بھی شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ملیں۔

اداکار آغا علی نے اپنے گھر سے ویڈیوز شیئر کیں جن میں ان کے 12ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں سے پانی اندر آتا دکھائی دیا۔ انہوں نے پانی روکنے کے لیے تولیہ اور وزنی سامان استعمال کرنے کی کوشش کی۔

مشکل گھڑی میں متعدد شخصیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میزبان شائستہ لودھی نے رحمت کی دعا کی جبکہ اداکارہ سونیا حسین نے طوفان کے بعد واپسی کے دوران تباہی کے مناظر بیان کیے۔

ماہر تعمیرات مروی مظہر نے شہر میں لگے اشتہاری بورڈز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے عدالتوں کے سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق نہیں سیکھا جارہا۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں بارشوں سے تباہی کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں اور آئندہ مون سون سیزن کے حوالے سے شہریوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز