ناسا کا راکٹ ’آرٹیمس II اسپیس لانچ سسٹم ‘ یکم اپریل کو چاند مشن پر روانہ ہوگا

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ایجنسی ناسا اپنا 322 فٹ بلند آرٹیمس II اسپیس لانچ سسٹم راکٹ دوبارہ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ پیڈ پر منتقل کررہی ہے، تاکہ چار خلا نوردوں کی چاند کے گرد 10 روزہ پرواز کے لیے تیاری مکمل کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے جہاز نیو ہورائزنز سے کھینچی پلوٹو کی تصاویر، سائنسدان ایک دہائی بعد بھی مسحور

یہ راکٹ اور اس کے اوپر اونین کیپسول، جو انسانی عملے کو لے کر جائے گا، تقریباً 4 میل کا آہستہ آہستہ سفر مکمل کرے گا۔ یہ مہم  یکم اپریل کو شروع ہونے کا امکان ہے اور راکٹ کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی ’کرالر ٹرانسپورٹر‘  پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا جو تقریباً ایک میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھے گا۔

یہ انسان بردار پرواز کے لیے آرٹیمس II کا دوسرا رول آؤٹ ہے۔ پہلی بار یہ راکٹ جنوری میں لانچ پیڈ پر لے جایا گیا تھا، مگر انجینئرز نے ہیلیم کے بہاؤ میں رکاوٹ پائی، جس کی وجہ سے راکٹ کو مرمت کے لیے واپس ہینگر میں لانا پڑا۔ ہینگر میں ہیلیم کی لائن میں سیل بدلنے کے ساتھ بیٹریاں اور دیگر ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ریزیلینس لینڈر چاند پر گر کر تباہ

آرٹیمس II کا عملہ 4 خلا نوردوں پر مشتمل ہے ناسا  کے رید ویزمین، کرسٹینا کوچ، وکٹر گلوور اور کینیڈا کے جیرمی ہینسن پر مشتمل ہے، یہ مشن انسانی تاریخ میں زمین سے سب سے زیادہ فاصلے تک جانے کا موقع فراہم کرے گا۔

ناسا کے مطابق تمام تکنیکی مسائل کے حل کے بعد فلائٹ ریڈینس ریویو مکمل ہوا اور راکٹ اور اسپیس کرافٹ کو پرواز کے لیے مکمل طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

جنیوا کانفرنس: پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینے والا گروپ بے نقاب

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟