بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں فضائیہ اہلکار سمیت متعدد افراد گرفتار

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مئی 2025 کی جنگ میں شکست کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، اور اب اپنے ہی شہریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بھارتی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں فضائیہ کے ایک اہلکار سمیت متعدد افراد کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والا بھارت منظر سے غائب، پاکستان کے عالمی سطح پر چرچے

پولیس کے مطابق آسام کے چابوا فضائی اڈے پر تعینات 36 سالہ اہلکار سومیت کمار کو مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، جس میں راجستھان کی انٹیلی جنس اور فضائیہ کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے حصہ لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 2023 سے مبینہ طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھا اور رقم کے عوض حساس معلومات فراہم کرتا رہا۔

تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ سومیت کمار نے دورانِ پوچھ گچھ اعتراف کیا کہ وہ فضائی اڈے سے متعلق اہم تفصیلات، جنگی طیاروں کی لوکیشن، میزائل سسٹمز اور عملے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتا تھا۔ اسے مزید تفتیش کے لیے جے پور منتقل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف سرکاری راز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی کڑیاں جنوری میں جیسلمیر سے گرفتار ایک مشتبہ شخص جھبرا رام سے ملتی ہیں، جس کی تفتیش کے دوران سومیت کمار کا نام سامنے آیا تھا، جس کے بعد اس پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

دوسری جانب غازی آباد میں بھی پولیس نے ایک مبینہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 کم عمر افراد سمیت 18 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے

پولیس کے مطابق یہ افراد اہم مقامات، ریلوے اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بیرون ملک بھیجتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک گزشتہ 2 سال سے سرگرم تھا اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً انسٹاگرام کے ذریعے بھرتی کیا جاتا تھا، اور انہیں اس کام کے عوض رقم دی جاتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار