اپنا گھر ہر شہری کا حق اور آسان شرائط پر قرض کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور اس مقصد کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے رہائشی شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی استعداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور بیرونی سرمایہ کاروں و سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اپنا گھر بچوں کے نام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، گلوکارہ ترنم ناز کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قابل عمل حکمت عملی مرتب کی جائے اور اس میں تمام پبلک و پرائیوٹ سیکٹر اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی حکومتیں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔

اجلاس کو ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور منظور شدہ اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندرپار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ رہائشی تعمیراتی منصوبوں میں اضافہ، معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبے کی قانونی اصلاحات حتمی مراحل میں ہیں، کم لاگت رہائشی منصوبوں کے لیے قرضوں کا نظام نافذ ہو چکا ہے اور آئندہ بینکوں کو اہداف دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا

مزید بتایا گیا کہ ملک میں مارگیج فنانس کے پورے ایکو سسٹم کی تیاری تیزی سے جاری ہے اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے لیے جامع نظام بھی ترتیب دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر عملی جامہ پہنایا جائے۔

اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور اعوان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز، نجی شعبے کے ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کی بدنیت اور جھوٹی قیادت ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟