ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر عبدالجلیل گرفتار

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چٹوگرام میٹروپولیٹن پولیس کے سابق کمشنر و دیگر اہم عہدوں پر فائز رہنے والے عبدالجلیل کو سنہ 2013 کے شاپلا چتّر قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کمپنی جیو اسٹار نے بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشریاتی معاہدہ ختم کر دیا

پولیس کے مطابق انہیں پیر کی شام بنگلہ دیش کے دارالخلافے ڈھاکہ کے علاقے سبوج باغ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

یہ کارروائی اس مقدمے میں جاری وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی جو دارالحکومت کے تجارتی مرکز شاپلا چتّر میں آپریشن کے دوران مبینہ ہلاکتوں سے متعلق درج کیا گیا تھا۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈیٹیکٹو برانچ کے سربراہ محمد شفیق الاسلام نے بتایا کہ ملزم کو باقاعدہ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں فیول نگرانی سخت، پیٹرول پمپس پر ٹیگ آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ

یہ کیس سنہ 2013 میں شاپلا چتّر میں کیے گئے ایک آپریشن سے متعلق ہے جس میں مبینہ طور پر زیادہ طاقت کے استعمال اور ہلاکتوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟