بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی تفریحی کمپنی جیو اسٹار نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش میں اپنے نشریاتی معاہدے ختم کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ، آئی پی ایل سے منسلک سن رائزرز لیڈز نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے مقامی پارٹنر نے ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے جنوری میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے خارج کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
اطلاعات ہیں کہ اگر پابندی ہٹا بھی دی جائے تو اس سیزن میں آئی پی ایل کی مقامی نشریات ممکن نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیے: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ
اسی تاریخ کے ایک اور خط میں جیو اسٹار نے ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی بنگلہ دیش میں اپنے نشریاتی معاہدے کے خاتمے کا بھی اعلان کیا ہے۔














