مشرقِ وسطیٰ میں امن کوششوں کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، امریکی رکنِ کانگریس

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین (Jack Bergman) نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے مثبت قدم اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا تنازع: پاکستان کی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان

انہوں نے ایک پوسٹ پر لکھا کہ کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے وہ پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں، جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے وژن کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے فعال کردار ادا کیا۔

جیک برگمین کا کہنا تھا کہ مضبوط شراکت داری اور بروقت، فیصلہ کن اقدامات ہی خطے میں پائیدار استحکام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بڑا سفارتی اقدام: ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش، 4 ملکی اجلاس میں امن پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘