اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آپریشنز تھانہ ترنول، تھانہ بھارہ کہو، تھانہ کھنہ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کورال میں انجام دیے گئے، جبکہ زونل ایس پیز کی نگرانی میں انہیں مکمل کیا گیا۔ لیڈیز پولیس نے بھی ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران 767 افراد اور 333 گھروں کی جانچ کی گئی، 149 دوکانوں اور 32 ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا جبکہ 241 موٹر سائیکلوں اور 80 گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ اس دوران 64 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 36 موٹر سائیکلیں مزید جانچ کے لیے متعلقہ تھانوں منتقل کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے شہر میں جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز