اسلام آباد میں مہنگی روٹی فروخت کرنے والے 15 تندور سیل، 18 افراد گرفتار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حکومتی نرخوں پر روٹی اور نان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم کے دوران 15 تندور سیل کر دیے اور 18 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے تندوروں کی فوری اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 11 تندور سیل، 47 افراد گرفتار

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، جس کا مقصد حکومتی نرخوں پر روٹی اور نان کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ دوسرے روز خصوصی مہم کے تحت شہر بھر کے 138 تندوروں کی انسپکشن کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگی روٹی بیچنے والے 15 تندور سیل کر دیے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تندوروں کی روزانہ انسپکشن کریں اور حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے اور نان کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈی سی کے مطابق مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شہری مہنگی روٹی یا نان فروخت کرنے والے تندوروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ عرفان میمن نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کنٹرول روم نمبر 051-9108084  پر درج کروا سکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کارروائیوں کے حوالے سے یومیہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے تاکہ مہم کی نگرانی موثر انداز میں کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp