وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیلات کا اعلان

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ (9 اور 10 اپریل) کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 9 اور 10 اپریل یعنی جمعرات اور جمعہ کو سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس چھٹی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی انتظامیہ معمول کے مطابق کام کریں گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال بھی کھلے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟