سپریم کورٹ : بہن کے قتل کے مجرم کی عمر قید برقرار

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بہن کے قتل کے جرم میں محمد منور کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں مولانا خالد امین قتل، خوارج کی انسانیت دشمنی ایک بار پھر بے نقاب

فیصلے کے مطابق محمد منور پر 2013 میں فیصل آباد میں اپنی بہن کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی کا رنج رکھتے ہوئے اپنی بہن کے ماتھے پر فائر کر کے اسے قتل کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بھائی کا بہن کو قتل کرنا محض ایک جرم نہیں بلکہ ایک سنگین اخلاقی گراوٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وقوعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، جس سے کسی قسم کی مشاورت یا جھوٹی کہانی کا شبہ ختم ہو جاتا ہے۔ مزید یہ کہ چشم دید گواہان کی شہادتیں طبی شواہد اور میڈیکل رپورٹ سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہیں، جس کی بنیاد پر ملزم کی سزا برقرار رکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!