اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران ‘اسلام آباد مذاکرات’ میں ہونے والی پیش رفت اور علاقائی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ،  خطے میں جنگ بندی پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کا جنگ بندی کے وعدوں پر سختی سے عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکا کے درمیان ڈائیلاگ کی سہولت کاری میں پاکستان کے کلیدی اور تعمیری کردار کی بھرپور پزیرائی کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے تمام سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے سینیٹر اسحاق ڈار کو رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے ‘انطالیہ ڈپلومیسی  فورم‘ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ اسلام آباد ان دنوں عالمی سفارتکاری کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے اہم پیشرفت جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم