وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لیے بوسٹن پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں کے لیے امریکا روانہ

امریکا پہنچنے پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خزانہ نے اپنی مصروفیات کا آغاز ہارورڈ گروتھ لیب کی ٹیم سے ملاقات سے کیا جس میں ڈائریکٹر پروفیسر ریکارڈو ہاؤسمین، ڈائریکٹر پالیسی ریسرچ ڈگلس بیریوس اور فیلو تیمور شاہ شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت کی صورتحال، اصلاحاتی ترجیحات اور پائیدار ترقی کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے: وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات

وزیر خزانہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے اور ملک کی معاشی سمت، اصلاحاتی ایجنڈا اور ترقی کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر