پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے جو تمام فریقین کے مفادات کے لیے پائیدار فریم ورک تشکیل دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال
ایرانی سفیر نے ایکس پوسٹ پر کہا کہ اسلام آباد مذاکرات نے ایک ایسے سفارتی عمل کی بنیاد رکھی ہے جو باہمی اعتماد اور نیک نیتی کے فروغ سے مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔
The Islamabad Talks is “not an event but a process.”
The Islamabad Talks laid the foundation for a diplomatic process that, if trust and will are strengthened, can create a sustainable framework for the interests of all parties.I would like to express my gratitude to the… pic.twitter.com/qzCb1xYzPh
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 12, 2026
ایرانی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان، بالخصوص وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان مذاکرات کے انعقاد میں مثبت کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت، فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کاوشوں سے مذاکرات ایک پرامن، منظم اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوئے، جہاں فریقین کو یکساں سہولیات فراہم کی گئیں۔
رضا امیری مقدم کے مطابق ایرانی اعلیٰ سطح مذاکراتی وفد نے وقار، خود اعتمادی اور اللہ تعالیٰ پر ایمان کے ساتھ مذاکرات کیے، تاکہ ایرانی عوام کے قومی مفادات اور جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔












