گوگل نے میک او ایس کے لیے جیمنائی اے آئی ایپ متعارف کرا دی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نظام کو مزید وسعت دیتے ہوئے میک او ایس کے لیے ایک علیحدہ جیمنائی ایپ متعارف کرا دی جو ایپل کے کمپیوٹر صارفین کے لیے اے آئی کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ’بیک بٹن ہائی جیکنگ‘ کے خلاف مستعد، ویب سائٹس یہ ہتھکنڈا کیوں استعمال کرتی ہیں؟

نئی ایپ کے ذریعے صارفین کسی بھی وقت اپنے ڈیسک ٹاپ پر آپشن پلس اسپیس شارٹ کٹ استعمال کر کے جیمنائی کو بلا سکتے ہیں جس سے ایک فلوٹنگ چیٹ ونڈو کھل جاتی ہے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین کو براؤزر یا مختلف ونڈوز کے درمیان جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

ایپ میں موجود شیئر ونڈو آپشن کے ذریعے اگر سسٹم کی اجازت دی جائے تو جیمنائی کسی بھی کھلی ونڈو جیسے ویب پیج، دستاویز یا ویڈیو کا تجزیہ کر کے مخصوص مدد فراہم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت کبھی حقیقی شعور حاصل کر سکتی ہے، جواب جاننے کے لیے گوگل کا اہم اقدام

جیمنائی ایپ میں گوگل کے جدید تخلیقی ماڈلز کی مکمل سپورٹ بھی شامل ہے جن میں نینو بنانا شامل ہے جو اعلیٰ معیار کی تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ویو ویڈیو جنریشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

گوگل کے مطابق میک او ایس ورژن اس بڑے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے جس کا مقصد ایک ایسا پروایکٹو ڈیسک ٹاپ اسسٹنٹ تیار کرنا ہے جو صارف کے کام میں براہ راست مدد فراہم کرے۔

یہ پیشرفت گوگل کی جانب سے ایپل اور مائیکروسافٹ کے مربوط اے آئی سسٹمز کے مقابلے میں ایک مضبوط قدم سمجھا جا رہا ہے اور آئندہ مہینوں میں مزید فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد جیمنائی صرف ایک ویب ٹول نہیں رہے گا بلکہ میک او ایس کا ایک اہم حصہ بن جائے گا جو صارف کے کام پر ایک اضافی معاون کے طور پر کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: جی میل میں تاریخی تبدیلی، گوگل کا نیا فیچر کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

جیمنائی برائے میک مفت ڈاؤن لوڈ اور استعمال کے لیے دستیاب ہے تاہم گوگل نے اس کے لیے مختلف سبسکرپشن پلان بھی متعارف کرائے ہیں جن میں گوگل اے آئی پلس 7.99 ڈالر ماہانہ، گوگل اے آئی پرو 19.99 ڈالر ماہانہ اور گوگل اے آئی الٹرا 24.99 ڈالر ماہانہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

جنگِ ایران کے باوجود یورپ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘