جنگِ ایران کے باوجود یورپ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگِ ایران کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی فضائی آمدورفت متاثر ہونے کے باوجود لندن کے ہیتھرو اور جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹس پر مسافروں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ ایشیا، افریقہ اور دیگر خطوں کی جانب سفر میں نمایاں اضافہ ہے۔

یورپ کے بڑے ہوائی اڈے لندن ہیتھرو اور فرینکفرٹ پر گزشتہ ماہ مشرقِ وسطیٰ جانے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، تاہم اس کمی کو دیگر خطوں خصوصاً ایشیا پیسیفک اور افریقہ کی جانب سفر کرنے والے مسافروں میں اضافے نے پورا کر دیا۔ اس کے علاوہ 2025 کے مقابلے میں اس سال ایسٹر کی تعطیلات جلد آنے سے بھی سفر کی طلب میں اضافہ ہوا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ کے مطابق مارچ میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے مسافروں کی تعداد کم ہو کر 2 لاکھ 94 ہزار رہ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 51 فیصد کمی ہے۔ اس کے برعکس ایشیا پیسیفک کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 11 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ افریقی ممالک کے لیے مسافروں کی تعداد 23 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد فضائی صورتحال معمول پر آنے لگ گئی

شمالی امریکا اور لاطینی امریکا کے لیے مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 6.8 فیصد اور 3.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یورپی ممالک کے لیے بھی تقریباً 11.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ہیتھرو کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے طلب کے دیگر خطوں کی جانب منتقل ہونے کے باعث مارچ میں مجموعی طور پر 66 لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کی گئی، جو مارچ 2025 کے مقابلے میں 6.9 فیصد زیادہ ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس نے عارضی طور پر دیگر روٹس کی طلب کو سنبھالا۔

تاہم ہیتھرو کے چیف ایگزیکٹو تھامس وولڈبائے نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے دوران بدلتے سفری رجحانات کے پیش نظر ایئرپورٹ انتظامیہ فضائی کمپنیوں اور مسافروں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ مارچ میں طویل فاصلے کی پروازوں کے نیٹ ورک نے اضافی طلب کو سنبھال لیا، تاہم آنے والے مہینوں کی صورتحال غیر واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود عملے نے تیزی سے خود کو حالات کے مطابق ڈھال کر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، جس پر انہیں فخر ہے۔

ہیتھرو انتظامیہ کے مطابق عالمی سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات، بشمول ایوی ایشن فیول کی فراہمی، سے اس کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حکومت و ایئرلائنز کے ساتھ رابطہ برقرار ہے تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ادھر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحری جہازوں کے لیے بحال نہ ہوئی تو یورپی ہوائی اڈوں کو جلد ایوی ایشن فیول کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بھی مارچ کے دوران مسافروں کی تعداد میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 47 لاکھ تک پہنچ گئی۔

جرمنی کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو چلانے والی کمپنی فراپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ایران جنگ اور مارچ کے دوران لفتھانسا کے عملے کی 2  ہڑتالوں کے باوجود حاصل کیا گیا، جن سے تقریباً ایک لاکھ مسافر متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

فرینکفرٹ سے مشرقِ وسطیٰ جانے والے مسافروں کی تعداد میں 68.6 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ کم ہو کر تقریباً 78 ہزار رہ گئی، تاہم چین اور بھارت جیسے ممالک کے لیے سفر میں مضبوط اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں مسافروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ کے لیے یہ اضافہ 32 فیصد رہا۔ افریقہ جانے والے مسافروں کی تعداد میں بھی 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنگِ ایران کے آغاز کے بعد یورپی ایئرلائنز نے تیزی سے اپنی پروازوں کا رخ تبدیل کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ سے رخ موڑ کر ایشیا اور افریقہ کے لیے طویل فاصلے کی اضافی پروازیں شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بڑے فیصلے: ایک لاکھ طلبہ کے لیے مفت گوگل کورسز اور ریکارڈ اسکالرشپس سمیت متعدد اعلانات

سعودی عرب کا بڑا مالی تعاون: پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا معاہدہ طے

ٹرمپ کے ڈیپ فیک میمز کا بڑھتا رجحان: سوشل میڈیا پر سیاست کا نیا ہتھیار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘