پی ایس ایل 11:  راولپنڈیز کو مسلسل 7ویں ناکامی کا سامنا، لاہور قلندرز نے 75رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 75 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں ہار کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں قلندرز کے 211 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 135 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈیز کی جانب سے صرف یاسر خان ہی قلندرز کے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے اور 58 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کی یہ محنت رائیگاں گئی کیونکہ ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سعد مسعود 24 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان محض 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاہ زیب خان 7، ڈیرل مچل 11 اور سیم بلنگز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈینئل سیمز اور سکندر رضا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ فخر زمان نے 54 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمد فاروق نے 63 رنز کی عمدہ باری کھیلی اور عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راولپنڈیز کے بولرز میں سے محمد عامر اور رضا اللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن وہ قلندرز کی رنز بنانے کی رفتار کو لگام نہ ڈال سکے۔

فخر زمان کو ان کی بہترین بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کیا ہے، کیا اب ورچوئل کرنسی بھی عام کرنسی کی طرح کام کرے گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد: ریڈ زون میں قائم تمام وفاقی دفاتر میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟