بلغاریہ میں روس نواز سابق صدر رومین رادیف عام انتخابات میں بڑی کامیابی کے قریب

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلغاریہ کے سابق صدر اور روس کے حامی سمجھے جانے والے رہنما رومین رادیف پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایگزٹ پولز میں ان کی جماعت کو واضح برتری حاصل دکھائی گئی ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق رادیف کی جماعت ‘پروگریسو بلغاریہ’ کو 44 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ سابق وزیراعظم بوئیکو بوریسوف کی جماعت 12.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے روس نواز پروپیگنڈا، برطانیہ کا ماسکو پر الزام

اگر یہ نتائج برقرار رہے تو بلغاریہ میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری سیاسی عدم استحکام ختم ہونے کا امکان ہے، جہاں 5 سال میں 8 مرتبہ انتخابات کرائے جا چکے ہیں۔

رومین رادیف نے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ امید، آزادی اور اخلاقیات کی فتح ہے۔

رادیف نے صدارتی منصب چھوڑ کر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ وہ یوکرین جنگ میں روس کے خلاف فوجی حمایت کے مخالف رہے ہیں اور ماسکو کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہنگری میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ وزیراعظم کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ، اپوزیشن کی تاریخی فتح

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق رادیف کو حکومت سازی کے لیے یورپ نواز جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا پڑ سکتا ہے۔ بلغاریہ کو اس وقت بدعنوانی، مہنگائی، سیاسی بحران اور مستحکم حکومت کے قیام جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ حتمی انتخابی نتائج پیر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘