اعلیٰ سپرمارکیٹس سے چوری کی منصوبہ بندی کرنے والا گروہ گرفتار، 6 خواتین بھی شامل

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں پولیس نے مبینہ طور پر مہنگی دکانوں اور سپر مارکیٹس سے منظم انداز میں چوری کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی برطانیہ سے تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

یہ کارروائی ایک مہم کے بعد سامنے آئی ہے جو ’ٹیک بیک پاور‘ نامی گروپ کی جانب سے چلائی گئی تھی۔ اس گروپ نے خود کو ایک غیر پرتشدد سول مزاحمتی تنظیم قرار دیتے ہوئے مارچ میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے حامی افراد دکانوں سے اشیا لے کر بغیر ادائیگی کے نکل گئے اور بعد میں وہ سامان فوڈ بینکس کو فراہم کیا گیا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے تعاون سے اتوار کے روز ان افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر چوری کی سازش کا شبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ملک بھر میں بڑی سپر مارکیٹس اور مہنگی دکانوں سے سامان لے کر اسے دیگر مقامات پر تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی عالمی سفارتی کوششوں کے برطانوی پارلیمنٹ میں چرچے، برطانیہ کے وزیراعظم کا پاکستان کا شکریہ

’ٹیک بیک پاور‘ گروپ اس سے قبل بھی اعلان کر چکا ہے کہ وہ انگلینڈ بھر میں ایسے گروپس تشکیل دے رہا ہے جو بڑی کمپنیوں اور امیر طبقے کی ملکیت دکانوں سے ضروری اشیا لے کر مستحق افراد تک پہنچائیں گے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کی اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اسٹیف پارک کا کہنا ہے کہ منظم جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز، عالمی ستاروں کی پرفارمنس

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے اور طے شدہ حملے منسوخ کرنے کا اعلان

پینٹاگون بلڈنگ میں مشتبہ خطرناک مواد کی اطلاع پر جزوی لاک ڈاؤن، کئی حصے خالی کرا لیے گئے

پاک چین دوستی کا شاہکار، جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ’ہنگور کلاس آبدوز‘ کراچی پہنچ گئی

ویڈیو

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘