پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر شدید فروختی دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 3,300 پوائنٹس سے زائد گر گیا۔

ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران صبح 9 بج کر 35 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 170,646.01 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 3,293 پوائنٹس یا 1.89 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروختی رجحان دیکھا گیا۔

انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز میں حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل شامل ہیں، جو منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ پر دباؤ بڑھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس میں 2900 پوائنٹس کا اضافہ

عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 6,748 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173,939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی