پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بنجر زمینوں کو آباد کرکے انہیں معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت صوبے میں بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے شرمپ فارمنگ کے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف

سرگودھا شرمپ اسٹیٹ میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ان میں سے 92 فیصد کے پشتے بھی تیار ہو چکے ہیں۔ 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہونے کے ساتھ پانی کی فراہمی کا نظام بھی 92 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے مکمل ہونے کے بعد 2020 میٹر طویل سڑک کے لیے زمین کو پختہ کیا جا چکا ہے، جبکہ ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہے اور دیگر عمارتوں پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

علی والا شرمپ اسٹیٹ میں بھی پیشرفت تیز ہے جہاں 1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کیا جا چکا ہے اور 737 میں سے 642 تالاب مکمل ہو چکے ہیں۔

ڈرینج سسٹم کا 91 فیصد اور ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ 9000 میٹر طویل روڈ نیٹ ورک کا سروے مکمل ہونے کے ساتھ 80 فیصد ارتھ فلنگ کا کام بھی ہو چکا ہے جبکہ 317 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایڈمن آفس، ہاسٹل، ویئر ہاؤس اور لیبر رہائش کے بنیادی ڈھانچے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

شاہ گڑھ شرمپ فارم میں واٹر سپلائی کا 90 فیصد، الیکٹریفیکیشن کا 95 فیصد اور سڑکوں کی تعمیر کا 97 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

یہ پنجاب میں سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کا پہلا جدید سائنسی منصوبہ ہے جس میں ماہرین نے پانی کے درجہ حرارت کو موزوں قرار دیا ہے۔ جھینگوں کو روزانہ 114 کلوگرام خوراک فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سپلیمنٹس کے استعمال سے پیداوار اور معیار میں بہتری کی رپورٹس بھی حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت پر متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ پنجاب کو ایکوا کلچر کا اہم مرکز بنائے گی، جس سے نہ صرف بنجر زمینیں آباد ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع اور برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟