گزشتہ سال 350 سے زائد قدرتی آفات میں 16 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، رپورٹ

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 دنیا بھر میں قدرتی آفات کے حوالے سے انتہائی تباہ کن ثابت ہوا، جہاں 358 قدرتی آفات کے نتیجے میں 16 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 11 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار ایمرجنسی ایونٹس ڈیٹا بیس کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان آفات سے عالمی معیشت کو 169.68 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیے: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ رہا، جہاں مجموعی اموات کا بڑا حصہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کی بڑی وجہ میانمار اور افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان بھی شدید متاثرہ ممالک میں شامل رہا۔ جون سے ستمبر 2025 کے دوران شدید مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 1,037 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 69 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح شام میں شدید خشک سالی نے 80 فیصد آبادی کو امداد کا محتاج بنا دیا، جبکہ امریکا میں پیلیسیڈاور ایٹن فائر دنیا کی مہنگی ترین جنگلاتی آگ میں شامل رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: قدرتی آفات کے دوران انسانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پہلے ایئر لفٹ ڈرون کا آغاز

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ایشیا میں 175 آفات ریکارڈ ہوئیں، جبکہ امریکا میں 93 اور افریقہ میں 63 قدرتی آفات پیش آئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار ابھی مکمل نہیں، اور خاص طور پر پاکستان، بھارت اور یورپ میں ہیٹ ویو سے ہونے والی اموات بعد میں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد میں دھماکا خیز مواد کی جھوٹی خبر، حکام نے افواہوں کو مسترد کردیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاک بحریہ کا تیمور ایئر لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ

امریکی نائب صدر ابھی تک پاکستان کی طرف روانہ نہیں ہوئے، ذرائع

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ