جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب، ججز کے تبادلوں پر غور متوقع

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے دیگر ہائیکورٹس میں تبادلوں پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق زیر غور ججوں میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن کیانی کے لاہور ہائیکورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائیکورٹ، جبکہ جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس خادم سومرو کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے پر غور کیا جائے گا۔ اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

مزید پڑھیں: پولیس حراست میں نوجوانوں کی ہلاکت؟ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جس میں اہم انتظامی اور عدالتی امور پر فیصلے متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار