بجلی کی پیداوار کیوں اور کیسے متاثر ہو رہی ہے؟ وزارت توانائی نے بتادیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت توانائی پاور ڈویژن کے ترجمان نے بجلی کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ گزشتہ رات صوبوں کی جانب سے ڈیمانڈ کے باعث پیک ٹائم میں ڈیموں سے پانی کے اخراج کے ذریعے 4950 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں: 4 ہزار میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا، آج رات سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائےگی، وزیر توانائی اویس لغاری

ترجمان کے مطابق ملک میں پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 میگا واٹ ہے تاہم اس وقت قریباً 6000 میگاواٹ کم بجلی پیدا ہو رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ صوبوں کی جانب سے پانی کی کم طلب ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے جنوبی حصے سے سینٹر تک 400 میگاواٹ بجلی گرڈ میں استحکام کے باعث منتقل کی گئی۔ گزشتہ رات پیک اوقات میں ڈیمانڈ بڑھنے پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 2 سے اڑھائی گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری رہے گی اور اس کا پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ ختم ہو سکتی ہے، تاہم اس وقت ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں: گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

ترجمان نے عوام پر زور دیا کہ وہ رات کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں بچت کو یقینی بنائیں تاکہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔ ان کے مطابق عالمی حالات اور پانی کی کم طلب کے باعث رات کے اوقات میں بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور