ایران کے پاس وقت کم بچا ہے، معاہدہ ہماری شرائط پر ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے خاتمے کے لیے کسی دباؤ میں نہیں ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کا فیصلہ صرف امریکا کے مفاد میں کیا جائے گا جس کے کے لیے ایران کے پاس اب وقت کم بچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مذاکرات بہت جلد، ٹرمپ نے  اشارہ دیدیا، ایران کی بھی مشروط آمادگی

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو لوگ اب بھی نیو یارک ٹائمز پڑھتے ہیں یا سی این این دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ میں جنگ ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں وہ غلط ہیں۔

ٹرمپ کے بقول وہ اس پوزیشن میں سب سے کم دباؤ محسوس کرنے والے شخص ہیں اور ان کے پاس وقت ہے جبکہ ایران کے پاس وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ساکھ ختم ہونے کی وجہ سے ان کے ناظرین اور سبسکرائبرز میں کمی آ رہی ہے۔

مزید پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا، مودی حکومت کی عالمی سطح پر سبکی

ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ تباہ، فضائیہ ناکارہ اور دفاعی نظام ختم ہو چکا ہے اور اس کی قیادت بھی باقی نہیں رہی، جبکہ (امریکا کی جانب سے کی گئی آبنائے ہرمز کی) ناکہ بندی جامع اور مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات ایران کے لیے مزید خراب ہو سکتے ہیں کیونکہ وقت ان کے حق میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے کا فیصلہ اسی وقت کیا جائے گا جب وہ امریکا، اس کے اتحادیوں اور عالمی مفاد کے لیے موزوں ہوگا۔

امریکی بحری بیڑے سے متعلق سینٹ کام کا بیان

دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحرِ ہند میں اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے ‘جارج بش’ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تازہ تصاویر جاری کر دی ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے کے اندر بحرِ ہند میں گشت کررہا ہے جو خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو فوری تباہ کرنے کا حکم

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو دیکھتے ہی تباہ کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے میری درخواست پر 8 احتجاجی خواتین کو پھانسی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ

سوشل میڈیا پر ہی جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی نیوی کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی کشتی خواہ وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو جو آبنائے ہرمز کے پانیوں میں بارودی سرنگیں بچھائے اسے فوراً نشانہ بنا کر تباہ کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں میں 3 گنا اضافہ کرے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے گرد سمندری علاقوں میں فوجی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں حالانکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق جمعرات کے روز امریکی افواج نے رات کے وقت پابندیوں کی زد میں آنے والے بغیر رجسٹریشن والے جہاز ایم ٹی ایکس مجیسٹک کو تحویل میں لیا جو ایران کا تیل لے جا رہا تھا۔

اس سے قبل امریکا نے بتایا تھا کہ اس کا ایک جنگی بحری جہاز ایرانی روابط رکھنے والے ایک اور آئل ٹینکر ڈورینا کو اسکارٹ کر رہا ہے جس نے مبینہ طور پر امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کی بندرگاہوں پر جوابی کارروائی کے طور پر بحری ناکہ بندی (نیول بلاکیڈ) عائد کر دی ہے تاکہ تہران کو اس آبی گزرگاہ پر اپنی گرفت نرم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے:َ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کے مشیر کے ساتھ کچھ روز قبل ہونے والی ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا

امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ کے مطابق اب تک اس ناکہ بندی کے تحت 31 جہازوں کو یا تو واپس مڑنے یا اپنی بندرگاہوں کی طرف لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت ایک فیصد بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں 2 تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے اور تیسرے کو نشانہ بنانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کی نجی سطح پر گفتگو عوامی مؤقف سے مختلف، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کی حتمی مدت کا تعین نہیں کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

یہ کارروائیاں تقریباً 8 ہفتے قبل شروع ہونے والی جنگ کے بعد پہلی بار سامنے آئی ہیں۔

بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت اس بات کا فیصلہ کرنے میں بہت مشکل کا سامنا کر رہا ہے کہ ان کا اصل لیڈر کون ہے اور انہیں خود بھی سمجھ نہیں آ رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اندرونی اختلاف میدان جنگ میں بری طرح شکست کھا رہے سخت گیر گروپ اور معتدل گروپ کے درمیان ہے جو بہت عجیب بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گو معتدل گروپ بھی اتنا معتدل نہیں لیکن ان کی عزت بڑھ رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی منظوری کے بغیر نہ داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی باہر جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں مذاکرات بہت جلد، ٹرمپ نے  اشارہ دیدیا، ایران کی بھی مشروط آمادگی

انہوں نے واضح کیا کہ یہ راستہ مکمل طور پر ’سیل‘ کر دیا گیا ہے تاوقتیکہ ایران ہم سے کوئی معاہدہ نہیں کرلیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار