پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں کراچی کنگز نے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 19 ویں اوور میں ہی حاصل کر کے ایونٹ میں اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان کے 61 اور عبداللہ شفیق کے جارحانہ 62 رنز نے قلندرز کو ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا تھا۔ کراچی کنگز کی جانب سے معین علی 2 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں بڑا اپ سیٹ، راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل شکستوں کا جمود توڑ دیا

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اوپنر جیسن رائے محض 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 44 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر میں معین علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 39 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے محض 14 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر 8 گیندیں قبل ہی میچ کراچی کے نام کر دیا۔ خوشدل کی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: عثمان خان کی دھواں دار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

لاہور قلندرز کے بولرز دفاع میں ناکام رہے۔ عبید شاہ نے 3 وکٹیں ضرور حاصل کیں لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے، جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 51 رنز دیے۔

حارث رؤف اور ڈینیل سیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کی ہے بلکہ لاہور قلندرز کے خلاف اپنا برتری کا ریکارڈ بھی مزید مستحکم کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا