اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کا آغاز، ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، عظمیٰ بخاری

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بے روزگار افراد کے لیے اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ حکومت اس سے قبل اپنی چھت اپنا گھر اور بے گھر افراد میں مفت پلاٹس تقسیم کر چکی ہے، جبکہ نئی اسکیم کے تحت بے زمین دیہاتیوں کو زرعی اراضی فراہم کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق اس منصوبے کے تحت حکومت زمین کے ساتھ 50 ہزار سے اڑھائی لاکھ روپے تک کی گرانٹ بھی دے گی، جبکہ مجموعی طور پر 160 ارب روپے مالیت کی اراضی تقسیم کی جا رہی ہے، جو صرف کاشتکاری کے لیے استعمال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں یہ فلیگ شپ پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب لائے گا، اور کسانوں کے لیے مختلف سہولیات جیسے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمانے کا فیصلہ پی سی بی کا ہے تاہم کرکٹر نسیم شاہ کو ٹاؤٹ اور ٹرول نہیں بننا چاہیے، عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں اور زراعت کا شعبہ ان کی اولین ترجیح ہے، جس کے باعث پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2026 کے لیے 287 نامزدگیاں موصول، ٹرمپ، زیلینسکی اور گریٹا تھنبرگ بھی شامل

پیٹرول 6 روپے 51پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام، 13 شدت پسند ہلاک

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن جدید دور میں داخل، بوئنگ سے بڑا معاہدہ

ویڈیو

پیٹرول شارٹ ہونے کی افواہ، راولپنڈی اسلام آباد کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی