اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال، جنگ بندی اور سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں خطے کی تازہ پیش رفت، جنگ بندی اور امریکا-ایران تناظر میں اسلام آباد کی سفارتی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے مسلسل مکالمہ اور سفارتی روابط انتہائی اہم ہیں، تاکہ تمام حل طلب امور کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں